مریم نواز پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 63 سے الیکشن لڑیں گی

10:44 PM, 15 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیں گی اور حلقہ پی پی 63 سے الیکشن لڑیں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتخابی فارم بھی حاصل کر لئے ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے انتخابی فارم (ن) لیگ کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے وصول کئے، مریم نواز کے کاغذات کل ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کروائے جائیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر شعیب بٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم نواز کے فارم وصول کرنے کی کو تصدیق بھی کی ہے۔ 
واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات میں پی پی 63 سے اشرف انصاری ایم پی اے منتخب ہوئے تھے جو منحرف اراکین میں رہے تاہم بعد ازاں (ن) لیگ میں واپس آ گئے تھے۔ 

مزیدخبریں