حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے 

08:15 PM, 15 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 30 اپریل کو میدان سجے گا جس کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے 3 حلقوں پی پی 146، پی پی 147 اور پی پی 163 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے لاہور سے الیکشن لڑیں گی۔

مزیدخبریں