آئی جی  پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

05:19 PM, 15 Mar, 2023

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان محمد سعید کو عہدے سے ہٹا تے ہوے اسٹیلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہداہت کی گئی ہے

اسٹیلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان محمد سعید کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ  خیبرپختونخوا سے گریڈ 20 کے پولیس افسر ڈار علی خٹک کو  آئی جی گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ زمان پارک میں گلگت بلتستان کی فورس کو استعمال کرتے ہوئے پنجاب پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو زخمی کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیس کے پاس کوئی اسلحہ نہیں ہے اور انھیں آرڈرز ہیں کہ اسلحہ کسی اہلکار کے پاس نہیں ہو گا مگر دوسری طرف جتھوں اور گلگت بلتستان فورس کا استعمال کرتے ہوئے پنجاب پولیس پر حملے کیے جا رہے ہیں اور اُن کی رٹ چیلنج کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں