لاہور : پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدر عارف علوی سے مبینہ گفتگو منظر عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی آڈیو میں یاسمین راشد صدر عارف علوی سے کہہ رہی ہیں یہاں صورتحال بہت خراب ہے۔ ہمارے ورکرز پیٹرول بم پھینک رہے ہیں اور آگ لگا رہے ہیں۔ خان صاحب کو سمجھائیں ورنہ لوگ اور پولیس والے مارے جائیں گے۔
یاسمین راشد اور عارف علوی کی لیکڈ آڈیو کال:
— Raza Butt (@SocialDigitally) March 15, 2023
یہمارے ورکرز پٹرول بم پھینک رہے آگ لگا رہے ہیں آپ کچھ کریں pic.twitter.com/LuRyNJ1Vax
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور یاسمین راشد کی ایک اور آڈیو لیک ہوگئی۔ یاسمین راشد نے اعتراف کیا کہ ہمارے ورکرز پٹرول بم پھینک رہے آگ لگا رہے ہیں
صدر عارف علوی نے مبینہ طور پر یاسمین راشد کو جواب دیا کہ میں کچھ کرتا ہوں ۔ میں نے اسد عمر سے تو بات کی تھی۔ یاسمین راشد نے کہا کہ یہ سب ہوا تو الیکشن ملتوی ہو جائیں گے جو ہمارا مقصد تھا۔ میں اس سب سے پہلی دفعہ باہر ہوں۔ فون تو کردئیے ہیں۔
عارف علوی نے یاسمین راشد سے مبینہ طور پر کہا کہ میں دوبارہ اسد عمر سے بات کرتا ہوں جس پر یاسمین راشد نے کہا کہ آپ شاہ جی سے بھی بات کریں۔
اس سے قبل یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی مبینہ آڈیومیں دونوں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے متعلق گفتگو کررہے ہیں۔
یاسمین راشد مبینہ طور پر اعجازشاہ سے کہہ رہی ہیں کہ عمران خان نے کہا ہے کہ سارے ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی بندے لے کے پہنچیں۔ جو نہیں پہنچے گا اسے ٹکٹ نہیں دوں گا۔ خان صاحب نے یہ بات ڈائرکٹ کہی ہے۔