زمان پارک آپریشن: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری طلب کرلیا

03:11 PM, 15 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک میں جاری کارروائی روکنے کے لیے درخواست پر سماعت کے بعد آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری طلب کر لیا ہے۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے اس معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے آپریشن کی سربراہی کرنے والے افسر کو بھی طلب کیاہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام تین بجے تمام افسر عدالت میں پیش ہوں ۔ درخواست فواد چودھری کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں