لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان پولیس اور رینجرز کا مقابلہ کرنے والے کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے خود ماسک پہن کر میدان میں آگئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے آنسو گیس سے بچنے کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے اور کارکنوں سے بات کر رہے ہیں ۔
عمران خان نے کارکنوں سے بات کی اور ان کے حوصلے بڑھاتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت لاقانونیت پر اتر آئی ہے لیکن ہم جھکیں گے نہیں ۔