فوراً بندے لے کر پہنچوورنہ ٹکٹ نہیں ملے گا: ڈاکٹر یاسمین راشد کے ارکان اسمبلی کو فون، آڈیو لیک

01:41 PM, 15 Mar, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آگئی ہے ۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز شاہ کو کہہ رہی ہیں فوراً بندے لے کے پہنچو ورنہ خان ٹکٹ نہیں دے گا۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ میری خان سے ابھی بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو اور انہیں کہو کے بند لے کر زمان پارک پہنچیں۔ 

سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جواب دیتے ہیں کہ ہم کر رہے ہیں اور بندے لے کر آتے ہیں۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کی صدر ہوں ۔بندوں کو نہیں بلاؤں گی تو اور کون بلائے گا۔

مزیدخبریں