لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ٹیلی فونک گفتگو منظر عام پر آگئی ہے ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اعجاز شاہ کو کہہ رہی ہیں فوراً بندے لے کے پہنچو ورنہ خان ٹکٹ نہیں دے گا۔
غنڈے لیکر پہنچو نہیں تو ٹکٹ نہیں ملے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو لیک pic.twitter.com/jWUunqXU8i
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) March 15, 2023
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ میری خان سے ابھی بات ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو اور انہیں کہو کے بند لے کر زمان پارک پہنچیں۔
سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جواب دیتے ہیں کہ ہم کر رہے ہیں اور بندے لے کر آتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کی صدر ہوں ۔بندوں کو نہیں بلاؤں گی تو اور کون بلائے گا۔