فواد چودھری اور وکلا کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات ، جسٹس امیر بھٹی کا فوری ریلیف سے انکار 

فواد چودھری اور وکلا کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات ، جسٹس امیر بھٹی کا فوری ریلیف سے انکار 
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس امیر بھٹی  سے فواد چودھری اور وکلاء  نے ملاقات کی۔فوادچودھری نے کہا کل سے حالات بہت خراب ہیں ۔ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔

 چیف جسٹس  نے کہا آپ درخواست لائے نہیں اور کہہ رہےہیں کہ سی سی پی او کو بلاؤں۔ آپ کی کوئی پٹیشن دائر ہوئی ہے اگر اس پر کوئی آرڈر نہ ہوا ہو تو بتائیں ؟۔

 اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا اسلام آباد عدالت سے کل تحریری حکم جاری ہوا۔چیف جسٹس  نے جواب  دیا آپ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ کل سے حالات بہت خراب ہیں ۔ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو مارا جارہا ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں