اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کچھ دیر بعد چیف جسٹس عامر فاروق وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پولیس آپریشن روک دے۔
اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت جب اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت شروع ہونے کو ہے پولیس کا نیا آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔ یہ وزیر اعلیٰ اور آئی جی ہر صورت میں لاشیں گرانا چاہتے ہیں تاکہ انتخابات روکنے کا جواز پیدا ہو یہ اپنے قتل کے گناہ میں اضافہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کے وارنٹ کا معاملہ سنیں گے ۔ عدالت جو بھی حکم دے گی اس پر عمل کریں گے۔