نگران وزیراعلیٰ کی ایک بار پھر سروسز ہسپتال آمد ، زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

08:30 AM, 15 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح ایک بار پھر سروسز ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔

                                                           

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت دیگر زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’سیاسی کارکنوں کی اشتعال انگیزی اور پتھراؤ کے باوجود پولیس فورس نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ان کے مطابق پولیس فورس کے افسر اور جوان فرض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے۔

نگران وزیراعلیٰ کے مطابق قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا۔

مزیدخبریں