حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، اپوزیشن کو مذاکرات کی پیش کش 

حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے، اپوزیشن کو مذاکرات کی پیش کش 
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کے رویے میں بڑی تبدیلی آئی ہے اور وہ جارحانہ رویے کو ترک کرکے درخواست کے لہجے میں اپوزیشن سے گزارش کر رہی ہے کہ تحریک واپس لے لیں الیکشن انتخابات کے حوالے سے آپ سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں اور جلد الیکشن پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے 23 مارچ کی بجائے 25 مارچ کو جلسے کا اعلان خوش آئند ہے۔ میں اپوزیشن سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ تحریک عدم اعتماد واپس لیں اور حکومت سے مذاکرات کریں۔

انہوں نے کہا کہ جون میں بجٹ پیش ہونے کے بعد ویسے ہی الیکشن مہم شروع ہوجانی ہے لہٰذا اپوزیشن آئے ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن اصلاحات پر بات کرے ۔ قبل از وقت انتخابات پر بھی بات ہوسکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو آگے لگایا ہوا ہے۔ 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 24 تاریخ کو ایسا کچھ ہو جائے گا کہ اپوزیشن کو جلسے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور تحریک عدم اعتماد کی بھی شاید نوبت نہ آئے ۔ دو دو دن کی سیاست چلتی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں