پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش زبان پر لے ہی آئے 

Pervaiz Elahi,KPK

 اسلام آباد:مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری اور اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے (ق )لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے کی پیشکش کی۔

ایک انٹرویو میں پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں بھی صوبائی اسمبلیاں کام کرتی رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کمان نواز شریف کے پاس ہی ہے، وہ جو کہتے ہیں وہی ان کی ن لیگ فالو کرتی ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے دل میں عمران خان کی محبت جاگی ہوئی ہے وہ ہماری قربت شاید بھول گئے۔ وزیر اعلیٰ بن گیا تو اپنے تمام وعدے پورے کروں گا کسی کو دھوکہ نہیں دوں گا۔