کوئٹہ :بلوچستان عوامی پارٹی خیبرپختونخوا نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیاہے ، اعلان بی اے پی کی صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی نے ویڈیو بیان میں کیا ۔
پارلیمانی لیڈر بلاول آفریدی کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی حکومت نے ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے،بلوچستان عوامی پارٹی کے اس وقت خیبرپختونخوا میں چار ایم پی ایز ہیں جن میں ایک خاتون ہے۔
بی اے پی نے خیبرپختونخوا حکومت سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کیاہے اور وجہ یہ بتائی ہے کہ صوبائی حکومت فاٹا کے حوالے سے ترقیاتی فنڈز کی یوٹلائزیشن میں بی اے پی کے ارکان سے مشاورت نہیں کرتے بلکہ دو تین بندوں کے کہنے پر فنڈخرچ کئے جاتے ہیں ۔
ویڈیو بیان میں بلاول آفریدی کاکہناہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ میں ابھی تک سابقہ فاٹا کو 3 فیصد حصہ نہیں دیا جو کہ 110 ارب روپے بنتے ہیں اور قبائلی اضلاع کے امور سے متعلق ان کے ساتھ مشاورت نہیں کی جاتی ہے۔