کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آصف زرداری کو جیل ڈالنا چاہتے تھے تاکہ 5 سال پورے کر سکیں کیونکہ عمران خان کو سب سے زیادہ خطرہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی سے ہی تھا ۔
بلاو ل بھٹو زرداری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سازش کے تحت پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی ورکنگ ریلیشن شپ کو نقصان پہنچایا گیا تاکہ ہم مضبوط نہ ہو سکیں ،انہوں نے کہا وزیر اعظم کی حالت اب ایسی ہو چکی کہ وہ گالیوں ،دھمکیوں پر اُتر آئے ہیں ۔
بلاول نے کہا وزیر اعظم کا جلسوں میں گالیاں دینا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی واقعی کانپیں ٹانگ رہی ہیں ،انہوں نے کہ جب پاگل پن کے قریب آئو تو ٹانگیں نہیں کانپتیں بلکہ کانپیں ٹانگتی ہیں ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے عدم اعتماد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدم اعتماد سازش نہیں عوامی مطالبہ ہے اور اسی عوامی مطالبہ کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اب بھی ہم نے عوام کی آواز نہ سنی تو لوگ ہمیں بھی معاف نہیں کرینگے ۔