اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور کرلی ہے،وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں مسلم امہ کو اس کامیابی پر بھی مبارکباد دی ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کا اسلاموفوبیاکےحوالےسےبیان دیتے ہوئے کہنا تھااسلاموفوبیاسےمسلمانوں کےخلاف تشدد میں اضافہ ہوا، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کےخلاف تشدد کےواقعات بڑھے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کے لیے قرارداد پیش کی گئی،جسے منظور کر لیا گیا ، قرار داد کی منظوری کے بعد بعد منیر اکرم نے کہا مختلف ممالک میں سیاسی مقاصدکےحصول کیلئےاسلاموفوبیاکوہوادی جاتی ہے،اسلاموفوبیاکےخلاف آگاہی اور تدارک کیلئےاقدامات کی ضرورت ہے،مذہبی آزادی ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے کہا مسلم امہ کے لیے آج انتہائی خوشی کا دن ہے،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن منانے کی قرارداد منظور ہونا انہتائی خوش آئند ہے ۔