راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ۔ آرمی چیف نے او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اور 23 مارچ کی پریڈ کے پر امن انعقاد کیلئے مکمل سیکورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں عالمی اورعلاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ علاقائی تبدیلیوں اور ملک کی اندرونی سیکیورٹی کی صورتحال پر کانفرنس کو بریفنگ بھی دی گئی ۔
https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1503731944709783557
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ کور کمانڈر کانفرنس نے بھارت سے میزائل فائر ہونے کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا۔