روسی ٹی وی کی لائیو نشریات پر خاتون کی انوکھی حرکت ,ویڈیو وائرل

06:47 PM, 15 Mar, 2022

ماسکو:روسی ٹی وی کی لائیو نشریات میں پروڈیوسر روس یوکرین جنگ کیخلاف پلے کارڈ اُٹھا رکر اچانک سامنے آگئی جسے پوری دنیا نے بھی دیکھا ۔

تفصیلات کے مطابق روس کی حمایت میں چلنے والے شو میں پروگرام کی ہوسٹ ہی روس یوکرین جنگ کیخلاف پلے کارڈ اُٹھا کر سامنے آگئی ،یہ پروگرام روس کی حمایت میں ہی لائیو کیا جاتا ہے لیکن دیکھنے والے اس وقت حیران و پریشان ہوگئے جب اسی پروگرام کی پروڈیوسر اپنے ہی ملک کیخلاف پلے کارڈ اُٹھائے سامنے آگئی ۔

 روسی  ٹی وی  شو کے دورا ن      ٹی وی پروڈیوسر مرینا  اچانک سے ایک پلے کارڈ اٹھاکر میزبان کے عقب میں نمودار ہوئیں، ان کے  پلے کارڈ پر پروپیگنڈے پر یقین نہ کریں، یہاں  یہ  جھوٹ بول رہے ہیں   لکھا ہوا تھا ۔ 


واقعے  کی  ویڈیو آن لائن پوسٹ ہونے کے بعد   روسی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ،جس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں ۔   یہ شو  ،روسی حکومت کی حمایت کے حوالے سے مشہور ہے۔ 

مزیدخبریں