محسن بیگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی 

05:45 PM, 15 Mar, 2022

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے معروف صحافی محسن بیگ کی ایک ہفتہ کی راہداری ضمانت منظور کرلی ۔وکیل محسن بیگ سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ نے کہا  اعلی شخصیات کی ہدایات پر 35 سال پرانے مقدمہ میں بے گناہ ہونے کے باوجود ملوث  کیا جارہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے معروف صحافی محسن بیگ کی ایک ہفتہ کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔سینئر صحافی محسن بیگ اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش  ہوئے۔

اس موقع پر سردار  عبدالرزاق ایڈوکیٹ نے کہا کہ محسن بیگ کو انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت اور جیل سے رہائی ہوچکی ہے۔اعلی شخصیات کی ہدایات پر 35 سال پرانے مقدمہ میں بے گناہ ہونے کے باوجود ملوث  کیا جارہا ہے۔

وکیل محسن بیگ کا کہنا تھا جیل سے رہائی کے بعد بھی محسن بیگ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ نے موقف میں کہا کہ  مقدمہ 35 سال پہلے ختم ہو چکا،اسکے باوجود انھیں تنگ کیا جارہا ہے، عدالت نے 21 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

مزیدخبریں