اسلام آباد:اپوزیشن کی بڑی سیاسی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کو تحریک عدم اعتماد سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی طرف سے کوئی منا سب جواب نہ مل سکا ،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد میں ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سیاست کا درجہ حرارت اس وقت عروج پر پہنچ رہا ہے جوں جوں وقت گزر ہے سیاسی ملاقاتوں میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے ،ایم کیوا یم پاکستان کے وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ہونے والی اہم ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی ۔
دوسری جانب خالد مقبول صدیقی نے شہباز شریف اور مولانا فضل رحمن کو کل شام 5 بجے کی دوبارہ دعوت دے دی ہے، اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم میں ملاقات کل پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی ۔
شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی وفود کو بھی مدعو کیا گیا ہے،مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاکہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت کی گئی،خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے ۔