تحریک عدم اعتماد: آصف زرداری کی پارٹی ایم این ایز کو اہم ہدایت

02:42 PM, 15 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے ایم این ایز کو ہدایت کی ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد  پر اسمبلی میں ووٹنگ کے روز  اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری نے پارٹی ایم این ایز کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے پارٹی  ضوابط کے خلاف ووٹ دیا یا  غیر حاضر رہے  تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

دریں اثناء قومی اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر حکمران جماعت اپنے ایم این ایز کو تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے سے روکتی ہے تو انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹ ڈالنے سے اگر کسی نے روکا تو میں ذمہ دار ہوں گے۔

مزیدخبریں