رحیم یار خان: کار نہر میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

12:43 PM, 15 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کےشہر رحیم یار خان میں کار  نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے،  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نہر کنارے کچا راستہ استعمال کرنے کے باعث پیش آیا ، کار میں سوار  2 خواتین اور 2 بچوں سمیت 7  افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے  افسوسناک واقعے پر  تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  دکھ  اور  افسوس ہے۔
 

مزیدخبریں