پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ محبوب سلطان کا ردِ عمل

11:06 AM, 15 Mar, 2022

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں بے  بنیاد قراردیدیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ  میں انہوں نے لکھا کہ ’میں اس تاثر کی سختی سے تردید کرتا ہوں کہ’ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ رہا ہوں، میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہونگا، انشاءاللہ۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے چچا اور خانوادہ کے سیاسی سربراہ صاحبزادہ نذیر سلطان کی بیمار پرسی کیلئے مختلف پارٹیز سے مہربان آ رہے ہیں اس کو موجودہ سیاسی صورتحال سے منسلک نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اب  صاحبزادہ محبوب سلطان نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

مزیدخبریں