لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہیں بے بنیاد قراردیدیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’میں اس تاثر کی سختی سے تردید کرتا ہوں کہ’ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑ رہا ہوں، میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور رہونگا، انشاءاللہ۔‘
میں اس تاثر کی سختی سے تردید کرتا ہوں کہ میں PTI چھوڑ رہا ہوں، میں PM @ImranKhanPTI کیساتھ کھڑا ہوں اور رہونگا، انشاءاللہ۔
— Sahibzada Mehboob Sultan (@SahibzdaMsultan) March 13, 2022
میرے چچااورخانوادہ کےسیاسی سربراہ صاحبزادہ نذیر سلطان کی بیمار پرسی کیلئے مختلف پارٹیز سے مہربان آرہے ہیں اس کو موجودہ سیاسی صورتحال سے منسلک نہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے چچا اور خانوادہ کے سیاسی سربراہ صاحبزادہ نذیر سلطان کی بیمار پرسی کیلئے مختلف پارٹیز سے مہربان آ رہے ہیں اس کو موجودہ سیاسی صورتحال سے منسلک نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم اب صاحبزادہ محبوب سلطان نے ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔