بھارت: تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ سُنا دیا

بھارت: تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ سُنا دیا

نئی دہلی:   ہائیکورٹ نے بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات پر حجاب کے استعمال کی  پابندی کے حوالے سے فیصلہ سُنا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پہہننے کے حوالے سے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو برقراررکھا گیا ہے ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  حجاب پہننا اسلامی عقیدے کے مطابق لازمی مذہبی عمل نہیں ہے۔عدالت  نے مسلم طالبات کی طرف سے کالجوں میں حجاب پہننے کی اجازت کے لیے دائر تمام پٹیشنز کو بھی خارج کر دیا۔

واضح رہے کہ  مسلمان طالبات نے تعلیمی اداروں میں نے حجاب پر لگائی جانے والی پابندی کو چیلنج کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کوئی قانون انہیں حجاب کے استعمال سے منع نہیں کرتا۔مسلم طالبات کہنا تھا کہ بھارت کے آئین میں مذہبی آزادی کے تحت حجاب پہننے پر پابندی نہیں اور کوئی تعلیمی ادارہ اسے پہننے سے نہیں روک سکتا۔

مصنف کے بارے میں