آسٹریلیا نے دوسری اننگز 97 رنز پر ڈکلیئر کر دی، پاکستان کو جیت کیلئے 506 رنز کا ہدف

10:43 AM, 15 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے دوسری اننگز 97 رنز پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کیلئے 506 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے 81 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے دوسری اننگز شروع کی اور 97 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ عثمان خواجہ نے ناقابل شکست 44 رنز بنائے جبکہ مارنوس لابوشین بھی 44 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ 
قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 556 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔ عثمان خواجہ نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 160 رنز بنائے تھے جبکہ ایلکس کیری 93 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ 
آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 556 رنز کے جواب میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 148 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی تاہم آسٹریلیا نے فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 97 رنز بنا کر ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 506 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

مزیدخبریں