امریکہ: تین سالہ بچے نے ماں کی جان لے لی

08:38 AM, 15 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

  

واشنگٹن: امریکہ کے شہر شکاگو میں غفلت اور لاپرواہی نے  گھر اجاڑ دیا، گاڑی میں رکھی پستول تین سالہ بچے کے ہاتھ لگ گئی جس نے والدہ کی جان لے لی۔ْ

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈالٹن کی سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں پارکنگ میں کھڑی کار کی سیٹ پر رکھی والد کی پستول بچے کے ہاتھ لگ گئی جس سے اس نے کھیلنا شروع کردیا اور اس دوران گولی چل گئی جو والدہ کی گردن میں لگی اور 22 سالہ خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

واقعے کے بعد تین سالہ بچے کے والد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں