کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کو مشورہ دینے پر ردِعمل سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیر اعظم عمران خان کے سابق صدر کو دئیے جانیوالے مشورے پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے ایک ویڈیو شئیر کر دی ہے۔
بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر عمران خان کی زبان پھسلنے کی جو ویڈیو شیئر کی وہ کچھ ہی دیر میں وائرل ہوگئی۔ بلاول بھٹو نے کیپشن میں کہا کہ ’وزیراعظم مجھے اردو سکھا رہے ہیں۔‘
PM teaching me Urdu 😊 pic.twitter.com/zJX8TiETDj
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 14, 2022
واضح رہے کہ یہ ویڈیو اس وقت شیئر کی گئی جب وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اپنے بیٹے کو اردو سکھانے کا مشورہ دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے حکومت مخالف عوامی مارچ کے دوران جوش خطابت میں ایسی غلطی کر بیٹھے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ بھی بن گیا ۔
عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو انتہائی پر جوش نظر آرہے تھے اور حکومت پر شدید تنقید جاری رکھی ہو ئی تھی اسی دوران انہوں نے ٹانگیں کانپ رہی ہیں کو ’اسلام آباد میں کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کہہ دیا جس کا کلپ ٹوئٹر پر وائرل ہو گیا اور وزیراعظم سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے بھی اس پر اپنا ردِ عمل دیا۔
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1501239317670219777?s=20&t=7APNwH3_0rhZDhAvESel0Q
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاول بھٹو کی اس غلطی کا کلپ شئیر کیا۔