کرسٹیانورونالڈو نے فٹبالر پیلے کا ریکارڈ توڑدیا

11:43 PM, 15 Mar, 2021

پرتگالی فٹبال سٹار کرسٹیانورونالڈو نے برازیلی لیجنڈفٹبالز پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ 

کرسٹیانورونالڈو نے اٹالین فٹبال لیگ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے برازیلی فٹبالر پیلے کے 767 گولوں کا ریکارڈ توڑا۔ 

اٹالین فٹبال لیگ میں یووانٹس نے رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت کیگلیری کو  ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

میچ کے دوران  یووانٹس نےکیگلیری کو شروع ہی میں دباؤ میں لے لیا اور کرسٹیانورونالڈو نے 22 منٹ میں ہی تین گول داغ دیئے ۔ دوسرے ہاف میں کیگلیری نے خسارہ کم کیا لیکن میچ تین ایک سے یووانٹس کے نام رہا۔

برازیلی لیجنڈ پیلے نے ان کا ریکارڈ توڑنے پر رونالڈو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ اس میچ کے بعد رونالڈو کے آفیشل میچ میں گولز کی تعداد 770 ہو گئی ہے جب کہ پیلے نے 767 گولز کیے تھے۔

 پیلے نے اپنا 767 گولز کا ریکارڈ توڑنے پر سوشل میڈیا میں رونالڈو کےلیے پیغام میں لکھا کہ ' زندگی سولو فلائٹ ہے  اور آپ کتنا خوبصورت سفر کر رہے ہیں, وہ قابل تعریف ہے، مجھے آپ کو کھیلتے دیکھنا پسند ہے ، آفیشلز میرے گول کا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد'۔

مزیدخبریں