لندن ،پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ریاض احمد آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد
برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد ریاض احمد کو فلم " ساؤنڈآف میٹل " میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔
ریاض احمد آسکر ایوارڈ کے نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار ہیں ۔
آسکر ایوارڈ کے لئے نامزدگی پر ریاض احمد نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے نامزد کرنے والی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میرے مداحوں کی پسندیدگی اور ان کی محبت کی وجہ سے یہ نامزدگی ہوئی ہے ۔
ریاض احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ساتھی اداکاروں اور اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ آسکر ایوارڈ ہالی وڈ کا سب سے بڑا ایوار ڈ ہے جس کی نامزدگی کسی اعزاز سے کم نہیں ۔