کوسووو مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

07:48 PM, 15 Mar, 2021

پریسٹینا: کوسووو مقبوضہ بیت المقدس میں باضابطہ طورپر اپنا سفارتخانہ کھولنے کا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کوسووو نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق کر دی ہے اور اس کیساتھ ہی وہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک بھی بن گیا ہے۔ کوسووو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے جانے کا اقدام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

کوسوو کی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ اس نے اپنا سفارتخانہ اسرائیل میں کھولا ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر باضابطہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں قائم کردیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل امریکہ اور گوئٹے مالا نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے قائم کئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ کوسوو نے یکم فروری کو وائٹ ہاؤس میں ایک سمٹ کے دوران اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔کوسووو کی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار کی جانب سے سفارتخانے کی تصاویر بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جس میں خاتون کو اسرائیل اور کوسووو کے جھنڈوں کے ساتھ سفارتخانے کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

 خاتون عہدیدار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ انہیں اسرائیل کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر ہے اور کوسووو نے باضابطہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا ہے۔واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات سمیت کئی عرب ممالک بھی اسرائیل سے اپنے تعلقات قائم کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں