اداکارہ معمر رانا کا والدہ کے انتقال پر جذباتی پیغام

06:39 PM, 15 Mar, 2021

لاہور ، اداکار معمر رانا کا والدہ کی وفات پر جذباتی پیغام

اداکار معمر رانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ساتھ ان کی مرحوم والدہ بھی موجود ہیں۔

معمر رانا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد افسوس ہورہا ہے کہ میری والدہ انتقال کرگئی ہیں۔‘

 اداکار نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

معمر رانا نے والدہ کی یاد میں جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’مومی! آپ سے بہت پیار کرتا ہے۔‘

  دوسری جانب سابقہ اداکارہ نور بخاری نے معمر رانا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ معمر رانا کی والدہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شفقت رانا کی اہلیہ شدید علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئی تھیں۔

مزیدخبریں