شہباز گل پر پھینکی گئی سیاہی سے آنکھ میں انفیکشن ہو گئی

06:21 PM, 15 Mar, 2021

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی جانب سے پھینکی گئی سیاہی سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا لاہور کے میو ہسپتال میں چیک اپ کیا گیا اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کر دیا ہے جس کے باعث ان کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں دو انڈے اور سیاہی پھینکی گئی جو ان کے ماتھے اور ہاتھ پر لگی۔ شہباز گل نے سیاہی پھینکنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے، یہ غنڈہ گردی ہے، ہم ایک تھپڑ کے جواب میں 10 تھپڑ نہیں ماریں گے۔

مزیدخبریں