الیکشن کمیشن سے متعلق حکومتی مطالبہ عجیب و غریب ہے: سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

06:16 PM, 15 Mar, 2021

لاہور: اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے متعلق حکومتی مطالبے کو عجیب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مطالبات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراءکی پریس کانفرنس کے بعد نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ایسے عجیب مطالبات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں، ڈسکہ الیکشن سے متعلق جاری کی گئی پریس ریلیز میں پنجاب حکومت اور افسران کو مورد الزام ٹھہرایا گیا اور نیب کو بھی بلیک میل کیا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ادارے آئین اور قانون کے مطابق کھڑے ہوں، یہ حکومت ان کو بلیک میل کرنا شروع کردیتی ہے، یہ مہنگائی ختم نہیں کر سکے، اس لئے ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ مخالفین پر الزام لگاتے جاؤ، حکومت کے مطالبے کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے۔ 

مزیدخبریں