ممبئی ، کرونا وائرس میں مبتلا بھارتی اداکارہ گوہر خان کے خلاف قرنطینہ توڑ نے پر مقدمہ درج
بھارتی میڈیا کے مطابق گوہر خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے قرنطینہ میں رہنے کے بجائے فلم کی شوٹنگ کے لیے چلی گئیں جس پر کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گوہر خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں اس کے بعد گھر میں قرنطینہ میں رہنا چاہیے تھے لیکن وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے چلی گئیں۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) عہدیدار مبینہ طور پر گوہر خان کے گھر گئے تھے لیکن انہیں وہاں پر اداکارہ نہیں ملیں۔
بعد ازاں بی ایم سی نے گوہر خان کے خلاف ایف آئی درج کر ادی اور اس میں گوہر خان کے نام کو چُھپا کر اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔
خیال رہے کہ اداکارہ گوہر خان گزشتہ سال دسمبر میں زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور حال ہی میں ان کے والد کا بھی انتقال ہوا ہے۔