سکائی ڈائیور پیراشوٹ نہ کھلنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا

05:12 PM, 15 Mar, 2021

واشنگٹن،30 سالہ اسکائی ڈائیور پیرا شوٹ نہ کھلنے کے باعث ہلاک ہوگیا 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سکائی ڈائیورکا پیرا شوٹ وقت پر نہ کھل سکا جس کے باعث تیس سالہ ڈائیورزمین پر آن گرا ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی عملہ مدد کے پہنچ گیا لیکن ڈائیور جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکائی ڈائیور بہت تجربہ کار تھا اور اس نے بہت زیادہ بلندی سے چھلانگ لگائی تھی۔اسکائی ڈائیونگ کمپنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ہم آنجہانی ڈائیور کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں اور ڈائیور کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے گی ۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں مزید کہا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور آسٹریلین پیراشوٹ فیڈریشن اس حادثے کی تحقیقات کرے گی۔

خیال رہے کہ 2019 میں بھی ایک شخص کی اسکائی ڈائیونگ کے دوران بارڈ لینڈنگ کی وجہ سے ٹانگ فریکچر ہو گئی تھی۔

مزیدخبریں