وزیراعظم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

05:00 PM, 15 Mar, 2021

اسلام آباد: وزیراعظم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملاقات کی، عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو منتخب ہونے مبارکباد دی۔

وزیراعظم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا، یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا، چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے ، یوسف رضاگیلانی کے نام پر مہر لگانے سے 7ووٹ مسترد ہوئے جس کے وجہ سے صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ، یوسف رضاگیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے اور اُن کے 7 ووٹ مسترد ہوئے ۔

اپ سیٹ شکست کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن کی اکثریت تھی اور پی ڈی ایم نے قومی اسبملی اور سینیٹ میں حکومت کو شکست دی تھی اور آج یوسف رضا گیلانی کے مسترد کیے گئے ووٹ قانونی طور پر درست تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمرے لگائے گئے اور عوام کے سامنے سینیٹ الیکشن کو چوری کیا گیا۔ مریم نواز اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت سے مشاورت کے بعد عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں