خان پور : مقامی سماجی تنظیم فلاح دارین سوسائٹی کے زیر اہتمام ساتواں سالانہ اجتماعی شادیوں کا پروگرام چک 45 پی میں منعقد ہوا جس میں 10 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق صدر فلاح دارین سوسائٹی آصف علی اکرم اور جنرل سیکرٹری عبید الرحمن نے میڈیا کو بتایا کہ تنظیم کی جانب سے فی دلہن کو 1 لاکھ 30 ہزارروپے تک کا جہیز اور باراتیوں کو کھانا دیا گیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ہر سال اجتماعی شادی پروگرام کرتے ہیں۔ ادارہ فلاح دارین تعلیم و تربیت، صحت کی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات میں پیش خدمت ہے۔
اس شادی کی تقریب میں دولہے کے دوستوں نے بھنگڑے بھی ڈالے ، شرکا کا کہناتھاکہ ہمیں خوشی ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے ایسے اقدامات کیے جارہےہیں ۔