لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو انڈے مارے گئے۔ ن لیگ کے ایک کارکن نے تھپڑ بھی مارا۔ جس کے بعد لیگی کارکن پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان نے تشد کیا۔لیگی کارکن نے شہباز گل پر انڈا پھیکنے کی کوشش کی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں ۔
شہباز گل نے کہا کہ انھوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے ۔ ہم غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے صرف سیاست کریں گے ، ہم ایک گالی کے جواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے ، ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے ۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر جوتا مارا تھا ۔ جس کی مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کے باقی رہنماؤں نے بھی مذمت کی تھی ۔
مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک جوتے کے بدلے دس جوتے ماریں گے ۔ انہوں نے عمران خان کو وارننگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک دن آپ کی بھی سیکورٹی ختم ہونی ہے ۔