ناریل کے تیل کے بے شمار فوائد جانیئے 

12:16 PM, 15 Mar, 2021

لندن : ناریل قدرتی طور پر بے شمار فوئد کا حامل پھل ہے ، فوری توانائی فراہم کرنے والے اس پھل کا تیل بھی بیش بہا فوائد سے مالا مال ہے ، عام طور پر ناریل کا تیل بالوں اور جلد کی حفاظت کے لیے جانا جاتاہے مگر اس کے دیگر کئی استعمال ہیں ۔ 

ایک تحقیق کے مطابق ناریل کا تیل جس میں فائدہ مند کولیسٹرول  کو بڑھاتا ہے ، فائدہ مند کولیسٹرول دل کو صحت مند رکھنے کے لیے مدد گار ہے ۔

ناریل کے تیل کا استعمال وزن گھٹانے ، خاص طور پر پیٹ کی چربی ڈھالنےمیں انتہائی مددگار ہے ، اس کے علاوہ باقی خؤردنی تیلوں کے مقابلے میں زود ہضم بھی ہے ، ناریل کا تیل تھائیرائڈ اور اینڈو کرائن گلینڈز کو صحت مند طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے  

نیویارک کے ایک ادارے کی تحقیق کے مطابق ناریل کے تیل کا استعمال یاد داشت کو بہتر بناتا ہے ساتھ ہی ستھ یہ الزائمر کے مریضوں کے لیے بہترین ہے ۔ 

دانتوں کی حفاظت اور پیلا پن دور کرنے کے لیے ناریل کا تیل ایک بہترین دوا ہے ، مسوڑھوں کی سوجن کے باعث ہونے والی درد کو ناریل کا تیل بہت تیزی سے ختم کرتا ہے ۔ 

اس کے ساتھ جلد کی شادابی کے لیے ناریل کے تیل کو انتہائی موثر قرار دیا گیا ہے ۔ یہ سورج کی مضر شعاعوں کو روکتا ہے ۔ مرگی کے مریضوں کے لیے ناریل کا تیل استعمال کیا جاسکتاہے ۔ 

مزیدخبریں