کرتارپور : امن پیار محبت بھائی چارے کی علامت گردوارہ کرتارپور میں سائکلنگ میلہ کا انعقادکیا گیا ہے جس میں لاہور سے 100 سے زائد سائیکلسٹ وفد کرتارپور پہنچا۔اس ریلی میں خواتین،بچے اور نوجوان شریک ہوئے ، سائیکلنگ ریلی نارووال شکرگڑھ روڈ سے کرتارپور گردورارہ تک نکالی گئی۔
اقلیتوں کے حقوق کی ضامن امن کی راہداری کرتارپور راہداری میں رنگا رنگ سائیکلنگ ریس میلے کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں لاہور کے مختلف علاقوں سے آئے مرد و خواتین اور بچوں نے سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا جس میں ریس کے شرکاء نے 30 کلو میٹر کا دوطرفہ فاصلہ طے کیا۔
ریلی شکرگڑھ نارووال روڈ سے شروع کی گئی اور کرتارپور بابا گرنانک کے گردوارہ صاحب تک نکالی گئی ، جس میں 100 کے قریب سائیکلسٹ نے حصہ لیا،ریلی میں مرد و خواتین کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بھرپور حصہ لیا ۔
سائیکل ریلی میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اس سائیکل ریس ریلی کا مقصد پوری میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنا ہے اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستان مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو بھی مکمل آزادی ہے ریلی کے شرکاء کو سخت سیکیورٹی مہیا کی گئی۔