وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے
کیپشن: وزیراعظم عمران خان آج خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے
سورس: file

پشاور: وزیر اعظم عمران خان  آج خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم 10 بلین ٹری منصوبہ کے تحت شجرکاری مہم میں شریک ہوں گےوزیر اعظم پشاور کے قریب زیتون کی شجرکاری کا آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان آج خیبر پختونخواہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے وزیر اعلی کے پی کے محمود خان بھی ہمراہ ہوں گے،وزیراعظم کو صوبہ کی سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

سینیٹ الیکشن کے بعد وزیراعظم عمران خان کا یہ خیبر پختونخوا کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم کو تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔ 

 وزیر اعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی  بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت دس بلین درخت لگانے کا ہدف بتایا ہے۔ دس بلین درختوں کا ہدف پانچ برس کے لیے ہے۔ پلان کے مطابق پہلے تین سال میں 3.2 بلین درخت لگائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق رواں سال جون تک ایک بلین درخت لگا دیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کے مطابق اس وقت تک پاکستان 50 کروڑ سے زائد درخت لگا چکا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں ایسے چھ اضلاع کی نشاندہی بھی کی ہے، جہاں اگر شجرکاری نہ کی گئی تو وہ 2050 تک ریگستان بن جائیں گے۔