اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی کرونا وائرس پر پالیسی شروع دن سے انتہائی محتاط لیکن موثر رد عمل کی رہی ہے، اس پالیسی کے نتائج عالمی سطح پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اداروں نے تسلیم کئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم محدود وسائل کے باوجود اس وبا کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں ، خدا مدد کرے گا انشااللہ۔
ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الزام لگانے کیلئے عقل بھی چاہئے ، پاکستان میں دو کروڑ ماسک کہاں سے بننے ہیں، ماسک چائنہ سے امپورٹ ہوتے تھے وہ بھی چند لاکھ ۔
دو کروڑ ماسک پاکستان بناتا ہی نہیں تو اسمگل کیسے ہو گئے؟ نون لیگ والوں کی عقل گھاس کھانے گئی ہے۔