خدا نے کورونا کی صورت میں پوری دنیا میں کرفیو لگادیا‘رابی پیرزادہ

12:12 PM, 15 Mar, 2020

لاہور:شوبز سے کنارہ کشی اختیارکرنے والی سابقہ اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ بھارت نے کئی ما ہ سے کشمیرمیں کرفیو نہیں اٹھایا اور دنیا نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے خدا کی ذات نے کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو لگا دیا ہے ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ کوئی بھی کشمیر میں ہونے والے مظالم پر بات نہیں کر رہا ، نہ صرف عالمی دنیا بلکہ اثر و رسوخ رکھنے والے مسلمان ممالک بھی اس معاملے میں موثر کردارادا نہیں کر سکے ۔

آج دنیامیں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں ،تعلیمی ادارے بند ،مارکیٹیں ویران پڑی ہیں ،اجتماعات نہیں ہو سکتے اورپوری دنیا میں افرا تفری کا عالم ہے یہ سب خدا کی ذات کی پکڑ ہے ۔اب بھی وقت ہے کہ امت مسلمہ اپنے کردارکا بغورجائزہ لے اور خدا کی ذات سے اجتماعی توبہ کی جائے ۔

مزیدخبریں