پشاور زلمی تیسری مرتبہ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی

11:01 PM, 15 Mar, 2019

کراچی :پشاور زلمی نے فیصلہ کن میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 48رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔

پی ایس ایل کے فائنل راﺅنڈ میں پشاور زلمی نے بہترین بیٹنگ اور باﺅلنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی ،اب فائنل میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر آمنے سامنے ہونگے ۔

پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 215رنز کا مشکل ہدف دیا تھا لیکن زلمی کی طرف سے بہترین بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ نے بھی یونائیٹڈ کو چوکے چھکے مارنے نہیں دئیے اور پشاور زلمی نے 48رنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی ۔

مزیدخبریں