نیوزی لینڈ کے مسلمان رگبی پلیئر کامساجدپر حملے کے بعد ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل

نیوزی لینڈ کے مسلمان رگبی پلیئر کامساجدپر حملے کے بعد ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: Image Source : Facebook

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے رگبی کے کھلاڑی سونی بل ولیمز نے اپنے ملک میں مسلمانوں پر ہونےوالے حملے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیاہے۔سونی بل ولیمز وڈیو پیغام میں انتہائی پریشان اور آبدیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔


سونی بل ولیمز نے اپنے وڈیو پیغام میں کہہ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ میں جو واقعہ پیش آیاہے اور اس واقعے کے نتیجے میں متاثرین پر جو بیتی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔مجھے یقین ہے کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد جنت میں ہونگے۔ اس واقعے میں متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں۔