اسلام آباد یونائٹڈ کا ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ ،پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری

اسلام آباد یونائٹڈ کا ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ ،پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری
کیپشن: Image Source : Facebook

کراچی :پاکستان سپرلیگ االیمنیٹر راﺅنڈ کے اہم ترین میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ کر لیا ۔


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی جہاں اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا،ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں میچ ونرز موجود ہیں، ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باولنگ کرتے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو حوصلہ دیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ وہ اس میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔