بھارت میں اجرتی غنڈوں کا گروہ سرغنہ کلبھوشن سمیت گرفتار

11:27 AM, 15 Mar, 2019

نئی دہلی : بھارت کی پولیس نے اجرتی غنڈوں کے سرغنہ کلبھوشن سمیت 3 بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے کے مطابق فرید آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ حراست میں لئے گئے گینگ کے بدمعاش واردات کے بعد اس کا وڈیو بھی تیار کرتے تھے تاکہ ان کے دشمنوں میں دہشت قائم رہے اور ٹھیکیدار کو بطور ثبوت دیا جاسکے، خوف وہراس پھیلانے والے گروہ کے سرغنہ کلبھوشن عرف کلو پرلوٹ مار اور قتل وغارت گری کے 9 مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے گروہ کے ذریعے تیار کئے گئے وڈیو کی بعض تصاویر جاری کرتے ہوئے ان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔امید ہے کہ اس گینگ کے دیگر افراد جلد گرفتار کرلئے جائیں گے۔ان کے قبضے سے 6 پستول، 22کارتوس، آہنی سلاخیں اور کار برآمد کیں۔

مزیدخبریں