کھٹمنڈو: غلط تاریخ پیدائش بتانے پر نیپال کے چیف جسٹس گوپال پرساد پاراجولی کو برطرف کردیا گیا۔چیف جسٹس پر الزام تھا کہ انہوں نے مدت ملازمت میں توسیع کے لیے اپنی غلط تاریخ پیدائش بتائی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں چیف جسٹس گوپال پرساد پاراجولی پر اپنی دستاویزات میں غلط تاریخ پیدائش بتانے کا جرم ثابت ہوگیا، جس پر جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس کو ان کے منصب سے فارغ کر دیا۔چیف جسٹس پر الزام تھا کہ وہ اب سے 7 ماہ پہلے ہی ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں لیکن انہوں نے مدت ملازمت میں توسیع کے لیے اپنی غلط تاریخ پیدائش بتائی۔
ملک کے ایک اخبار ’کانتی پور ڈیلی‘نے چیف جسٹس کے خلاف یہ خبر شائع کی تھی جس پر اخبار اور اس کے مالکان کے خلاف توہین عدالت کا کیس چل رہا تھا جس میں ان پر فرد جرم بھی عائد ہوچکی ہے۔ اخبار کے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ کی سربراہی بھی خود چیف جسٹس گوپال پرساد پاراجولی کررہے تھے۔
غلط تاریخ پیدائش بتانے پر چیف جسٹس فارغ
05:57 PM, 15 Mar, 2018