پی ایس ایل تھری کے فائنل کی تمام ٹکٹس فروخت

05:25 PM, 15 Mar, 2018

کراچی: پی ایس ایل تھری کے فائنل کی ٹکٹس کے فروخت کا عمل آج 9 بجے شروع ہوا تو صرف چند گھنٹوں میں ہی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی سی ایس نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کے تمام 15 انکلوژر کے ٹکٹس فروخت ہوگئے جو ایک، 4، 8 اور 12 ہزار روپے میں دستیاب تھے۔ کورئیر کمپنی کی مقرر کردہ 32 شاخوں پر ٹکٹس کی فروخت کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا تو شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹ کے حصول کے لئے گھنٹوں قطاروں میں کھڑی رہی۔

سہ پہر ساڑھے تین بجے کورئیر کمپنی نے تمام ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا، لیکن ٹکٹس ختم ہونے کے باوجود شائقین کرکٹ مختلف شاخوں کے باہر قطاروں میں کھڑے رہے اور ٹکٹس نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں